چاندنظرنہیں آیا‘ہفتہ کو عید الفطر۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن کاماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم1439ھ زیرنگرانی مولانا سید محمدقبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدرمجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر اور مضافات میں چاند نظرنہیں آیا ۔ لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 15جون کو 30 رمضان المبارک ہوگی ، اور16جون بروز ہفتہ یکم شوال المکرم کو عید الفطر ہوگی۔

جواب چھوڑیں