کشمیر میں عسکریت پسندوں نے فوجی جوان کا اغوا کرلیا

جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں نے آج ضلع شوپیان سے ہندوستانی فوج کے ایک سپاہی کا اغوا کرلیا۔ اس سپاہی کی 44 راشٹریہ رائفلس کے اورنگ زیب کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو ضلع راجوری جارہا تھا۔ راستہ میں عسکریت پسندوں نے کلام پورہ میں اس کی گاڑی روک دی اور اسے اغوا کرلیا۔ یہ فوجی ‘ ضلع پونچھ کا ساکن ہے۔ اسی دوران نئی دہلی میں فوجی ذرائع نے بتایا کہ وہ جوان کا پتہ چلانے اور انہیں بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 44 راشٹریہ رائفلس کے ایک جوان کے اغوا ہونے کی اطلاع ملی ہے جو رخصت پر جارہا تھا۔ اس کا پتہ چلانے اور بازیاب کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اغوا کا یہ واقعہ ایک ایسے دن پیش آیا ہے جب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس بات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں کہ آیا رمضان لڑائی بندی میں توسیع کی جائے جو جمعہ کو ختم ہونے والی ہے۔

جواب چھوڑیں