کیرالا میں آج اور سارے ملک میں کل عیدالفطر

 سارے ملک میں سوائے کیرالا کے عید الفطر ، شنبہ 16 جون کو منائی جائے گی ، کیوںکہ آج چاند نظر نہیں آیا۔ یہاں رؤیت ِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد آج رات جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے یہ اعلان کیا ۔ شہر کی تاریخی مسجد کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اسی دوران کیرالا میں ایک ممتاز عالم ِ دین نے بتایا کہ کوزی کوڈ میں آج عید کا چاند نظر آگیا اور عید الفطر کل (15 جون کو) منائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں