ہندوستان کیساتھ ٹسٹ میچ کھیلنا تاریخی موقع :عبداللہ عبداللہ

افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ٹسٹ میچ کھیلنا افغانستان کیلئے تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، ہندوستان کے ساتھ پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہاہے۔ افغانستان کی ٹیم نے بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں بہتر مظاہرہ کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ طویل فارمیٹ میں بھی اس کی ٹیم کی کارکردگی بہتر رہے گی۔

جواب چھوڑیں