ہند۔افغان ٹیموں کو وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد

 وزیراعظم نریندر مودی نے آج سے شروع ہوئے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلے ٹسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ نریندر مودی نے کہاکہ کھیل کے ذریعہ ہم قریب آئیں گے اور ہمارے تعلقات اور قریبی ہوں گے۔ مودی نے کہاکہ میں افغانستان کے عوام کو ان کے ملک کی کرکٹ ٹیم کے پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ افغانستان نے تاریخی میچ ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے پسند کیا۔ انہوں نے دونوں ٹیموں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل کھیل ہونے سے ہمارے شہری ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور ہمارے تعلقات اور قریبی ہوںگے۔ قابل غور ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹسٹ میچ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں شروع ہو چکاہے۔

جواب چھوڑیں