تلنگانہ کانگریس کی جانب سے راہول کی سالگرہ تقریب کا اہتمام

صدر کانگریس راہل گاندھی کی سالگرہ تقریب کے موقع پر ان کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کا ایک وفد دہلی پہنچا۔اس وفد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اس وفد نے بتایا کہ کل ایک مرتبہ پھر راہول گاندھی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے ۔بتایاجاتاہے کہ اس وفد کو صبح 10.15بجے کا وقت دیاگیا ہے ۔اس ملاقات میں راہول گاندھی سے تلنگانہ کانگریس کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اسی دوران حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھو ن میں بھی راہل گاندھی کی سالگرہ تقریب منعقد کی گئی۔صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمارریڈی نے کیک کاٹااور وہاں موجود لیڈروں کو کھلایا۔اس پروگرام میں کانگریس کے سینئر لیڈران پنالہ لکشمیا،انجن کماریادو کے ساتھ ساتھ دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں