ترکی کے صدارتی انتخابات اردغان کو ابتدائی برتری

ترکی کے صدارتی انتخابات میں آج 40 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ صدر طیب اردغان نے 57.02 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ ترکی کے ٹی وی چینلوں نے یہ بات بتائی ۔ اصل اپوزیشن کے صدارتی امیدوار محرم انس نے 28.3 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ توقع ہے کہ اوّلین نتائج سے طیب اردغان اور ان کی اسلام پسند اے کے پارٹی کو زبردست برتری حاصل ہوگی۔ ترکی میں رائے دہندوں کی تعداد 81 بلین ہے۔ ابھی چوںکہ ووٹوں کی گنتی باقی ہے ، اس لیے مذکورہ برتری کے تناسب میں کمی بھی ہوسکتی ہے ۔ آج کی گنتی کے بعد اگر کسی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ مل پائیں تو ایک سکنڈ راؤنڈ ’’رن اینڈ آف‘‘ آئندہ 18 جولائی کو منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں