منگولیا کی ’’تیسرے پڑوسی‘‘ پالیسی کی ستائش : راج ناتھ سنگھ

 ہندوستان ، دیگر ممالک کی اراضیات سے گھرے ہوئے منگولیا کے ’’تیسرے پڑوسی‘‘ پالیسی کی شکایت کرتا ہے۔ وزیر داخلہ ہند راج ناتھ سنگھ نے یہاں کہا ہے کہ ہندوستان اولانباتر کے ساتھ اپنے تہذیی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر کاربند ہے ۔ سنگھ ایک تین روزہ سرکاری دورہ پر یہاں آئے ہوئے ہیں ، تاکہ منگولیا اور ہندوستان کے درمیان باہمی تعلقات اور سیکوریٹی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔ یہ تعاون ، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کا ایک حصہ ہے۔ منگولیا کی ’’تیسرے پڑوسی‘‘ پالیسی ، اِن دو ممالک سے ہٹ کر دیگر ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو مستحکم کرنے کی غمازی کرتی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ یہ (پالیسی) فوجی شعبہ جات میں اور تجارتی میدان میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہمیت کی حامل ہوگی ۔ راج ناتھ سنگھ نے یہاں بدھسٹوں کی خانقاہ گنگدنت سِگچنلن مانسٹری کا دورہ کیا اور آل منگولین بدھسٹ سنٹر اور خانقاہ کے روحانی رہنما ایبٹ لاما جی ڈمبرل سے ملاقات کی ۔

جواب چھوڑیں