بونال تہوار کیلئے 15کروڑ منظور کرنے کے سی آر کی ہدایت

 چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو نے آج عہدیداروں کوریاست میں بونال تہوار کے انعقاد کے لئے 15کروڑ روپے منظور کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ سی ایم اوسے جاری ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ چیف منسٹر ‘بونال کو سرکاری تہوارکے طورپرمناناچاہتے ہیں ۔ حکومت نے پہلے ہی بونال کوسرکاری تہوار کا موقف دیاہے ۔ انہوںنے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی پرزوردیا کہ وہ سرکاری عہدیداروں اورعوامی نمائندوں کاایک رابطہ اجلاس منعقد کریں تاکہ بونال تہوار کے لئے شاندار انتظامات کئے جاسکے ۔

جواب چھوڑیں