ہریش راو نے قومی میڈیا کوکالیشورم پراجکٹ کے بارے میں بتایا

حکومت تلنگانہ نے ملک بھر میں ریاست کے اہم آبپاشی کالیشورم پراجکٹ کی تشہیرکرنے کابیڑااٹھایا ہے ۔ اس حصہ کے طورپر قومی میڈیا کے نمائندوں کوپراجکٹ کے مقام لے جایاگیا ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش رائو نے آج قومی میڈیا کے نمائندوں کوپاور پاینٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ شمالی تلنگانہ کے عوام کے لئے اہم پراجکٹ کالیشورم کے بارے میں تفصیلی طورپر واقف کرایا اور بتایا کہ یہ پراجکٹ دیگر 19چھوٹے پراجکٹوں کا مجموعہ ہے ۔ اس پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش 141ٹی ایم سی رہے گی۔ چیف منسٹر کے سی آراندرون5سال ایک کروڑ ایکر اراضیات کو سیراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ عظیم پراجکٹ کی تعمیرمکمل ہوگی تب یہ ایک عالمی ریکارڈ بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میڈی گڈابیارج پہلا مرحلہ ہے جس کے 60فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔ اس پراجکٹ کے کاموں میں 6ہزار انجینئرس اور 25ہزارورکرس مصروف ہیں۔اب تک تعمیری کاموں میں 3.10کروڑ سمنٹ کے بیاگ استعمال ہوچکے ہیںجبکہ 4.20کروڑ سمنٹ کے بیاگس کی ضرورت رہے گی۔

جواب چھوڑیں