مسلم ٹیچر نے رامائن کا اردو ترجمہ کیا

 فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کا پیام عام کرنے ایک مسلم ٹیچر اور ادیبہ نے رامائن کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ کانپور کی ماہی طلعت صدیقی نے کہا کہ انہیں اس کے لئے 2 سال لگے۔ طلعت کو کانپور کے بدری نارائن تیواری نے رامائن کی کاپی دی تھی اور اردو میں ترجمہ کا مشورہ دیاتھا تاکہ مسلمانوں تک اس کی زیادہ رسائی ہو۔ طلعت نے 7کتابیں لکھی ہیں جن میں یادوں کے جھروکوں سے‘گھٹاؤں کی اور ‘اور میں بھی حاضرتھا وہاں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں