پاکستان نے 471 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست سونپی

 پاکستان نے آج اس کی جیلوں میں بند 471 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشین (سفارتخانہ) کو سونپی۔ دفترخارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ فہرست 21مئی 2008 کے ہند۔پاک قونصل رسائی معاہدہ کے تحت سونپی گئی۔ فہرست میں 418 ماہی گیروں اور دیگر53 قیدیوں کے نام شامل ہیں جو پاکستان کی بحری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں