یوم جی ایس ٹی کااہتمام

 شہر میں اتوار کو بڑے پیمانے پر جی ایس ٹی دن کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیکس دہندگان کو جہاں تہنیت پیش کی گئی وہیں شاندار کارکردگی پر جی ایس ٹی عہدیداروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے ۔ گوڈس اینڈ سرویسس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کو ملک بھر میں گذشتہ سال 30جون کی نصف شب کے بعد یکم جولائی کو نافذ کیا گیا ۔ شہر کے ریڈہلز علاقہ میں موجود کے ایل این پرساد آڈیٹوریم میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر جی ایس ٹی اور کسٹمس حیدرآباد زون بانکے بہاری اگروال مہمان خصوصی تھے۔ پرنسپال کمشنر س جی ایس ٹی نریش، انیل کمار، جی ایس ٹی عہدیدار، صنعتی اداروں کے نمائندوں اور دیگر شریک تھے ۔ اگر وال نے جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل اور بعد کے واقعات پر روشنی ڈالی اور انہوںنے جی ایس ٹی کے نفاذ کے ایک سال کی تکمیل پر عہدیداروں کو مبارکباددی انہوںنے جی ایس ٹی کے نفاذ کو ملک کی ترقی میں اہم سنگ میل اور پیش رفت سے تعبیر کیا ۔ مختلف پہلوؤں میں حیدرآباد زون سرفہرست رہا ہے ۔ سنٹر بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمس کے ڈاٹا کے مطابق جی ایس ٹی ریفنڈس میں حیدرآباد زون ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ انفرااسٹرکچر شعبہ میں بھی حیدرآباد زون کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اگر وال نے کہا کہ فائلنگ جی ایس ٹی ریفنڈس میں مزید سدھار لانے اور اس نئے قانون پر عمل آوری کیلئے محکمہ کو موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں اگر وال نے ’’ جی ایس ٹی ویریفائی ایپ ‘‘ متعارف کرایا ۔

جواب چھوڑیں