آبپاشی پراجکٹوں کے متاثرین کی بازآبادکاری کی ہدایت

 ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کلکٹرس کودندی ‘پالمورواورکالیشورم پراجکٹوں کے تحت متاثرین کی راحت اوربازآبادکاری کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سدی پیٹ‘ سوریاپیٹ ‘ راجنا سرسلہ ‘ محبوب نگر اورناگرکرنول کے ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ ان پراجکٹوںکی زد میں آنے والی اراضیات کے مالکان کو معاوضہ ادا کرنے اوران کی بازآبادکاری کے ساتھ حصول اراضیات کے عمل کوپورا کرلیں۔ انہوںنے کہاکہ 2013کے راحت کاری اوربازآبادکاری قانون کے مطابق متاثرین میں معاوضہ اداکیاجاناچاہئے ۔ان پراجکٹوں کے تحت جن افراد کے مکانات زدمیں آتے ہیں ‘ ان افراد کومکانات کی دوبارہ تعمیر کے لئے پیاکیج دیاجاناچاہئے۔ وزیر نے مزید کہاکہ جاریہ سال سے کلواکرتی پراجکٹ کے ذریعہ مزید ایک لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیاجائے گا۔ سکریٹریٹ میں منعقدہ اس ویڈیوکانفرنس کے موقع پر چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی اوردیگراعلی عہدیداربھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں