اپولوہاسپٹل سے گلوبل ہاسپٹل کو’’زندہ دل‘‘کی منتقلی۔ کامیاب پیوندکاری

ایک 15سالہ مریض لڑکی کواس وقت نئی زندگی ملی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے نقائص سے پاک وہ بے مثال انتظامات کی وجہ سے آج اس لڑکی کے سینہ میں بروقت قلب(دل) کی پیوند کاری کی جاسکی ۔اپولوہاسپٹل میںدماغی طورپرمردہ قراردیئے گئے 21 سالہ ایک شخص کے دل کو لڑکی کے دل کی جگہ لگایاگیا۔ اس زندہ دل کواپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز سے گلوبل ہاسپٹل لکڑی کاپل لایاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ جوبلی ہلز سے گلوبل ہاسپٹل کو ایک عصری ایمبولینس میں ماہرین کی نگرانی میںزندہ دل کو منتقل کیاگیا ۔اس راستہ پر سٹی ٹریفک پولیس نے شاندار انتظامات کئے تھے جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اپولوہاسپٹل سے گلوبل ہاسپٹل تک 8.7 کیلومیٹر کی مسافت صرف 11منٹ میں طئے کی گئی ۔ اپولوہاسپٹل سے لائے گئے دل کی گلوبل ہاسپٹل میں شریک ایک کمسن لڑکی کے سینہ میں کامیابی کے ساتھ پیوندکاری کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ جوبلی ہلز سے 10:52 بجے دن ایمبولینس روانہ ہوئی جو 11:03 بجے دن گلوبل ہاسپٹل پہنچی جہاں فوری طورپر لڑکی کے دل کو اس دل سے بدل دیاگیا یہ آپریشن کامیاب رہا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔

جواب چھوڑیں