تلنگانہ ٹورازم ایوارڈز درخواستوںکی طلبی

 کمشنرسیاحت سنیتاایم بھاگوت نے بتایاکہ حکومت نے27 ستمبرکومنائے جانے والے عالمی یوم سیاحت کے پروگرام پر سیاحت کے مختلف زمروںمیں ٹورازم ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ عالمی یوم سیاحت کا تھیم’ سیاحت اورڈیجیٹل منتقلی‘ دیاگیاہے۔ ٹراویل انڈسٹری نے چاہے وہ مرکزیاریاستی حکومت کی ہو، تمام زمرہ جات میںایوارڈز دیئے جائیںگے۔ ٹراویل ایجنٹ، ٹورآپریٹرس ، کلاسیفائیڈ ہوٹلوں ، رسٹورنٹس اوران ہوٹلوں وغیرہ کوبھی ایوارڈز دیئے جائیںگے۔ جنہوںنے ریاست میں سیاحت کوفروغ دینے میںکلیدی رول ادا کیاہے۔ ٹورازم ایوارڈزدرخواستیں اوررہنمایانہ خطوط کمشنر ٹورازم دفترحیدرآبادمیں دستیاب ہیں یا پھر www.telangana tourism.gov.inسے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں31۔ جولائی سے قبل کمشنر ٹورازم ڈپارٹمنٹ ،نزدٹینک بنڈ حیدرآباد کے پتہ پر داخل کی جانی چاہئیں۔

جواب چھوڑیں