دھونی کی زندگی پر فلم کا سیکوئل بنے گا

مہندر سنگھ دھونی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ سال 2016ء میں دھونی کی زندگی پر بنی فلم ’’ایم ایس دھونی: دی اَن ٹولڈ اسٹوری‘‘ کا سیکول بھی اب بنے گا۔ انگریزی ویب سائٹ مڈ ڈے کے مطابق اس سیکول میں دھونی کے کپتانی کے سال 2011ء میں ٹیم انڈیا کے ورلڈ چمپئن بننے کے بعد کی کہانی دکھلائی جائے گی۔ اس فلم میں بھی سشانت سنگھ راجپوت ہی دھونی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کے کرکٹ کیریئر کے علاوہ فلم میں ان کی نجی زندگی کے بارے میں بھی دکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکول کے اگلے حصے میں اسی سال آئی پی ایل میں دھونی کی کپتانی میں چینائی سوپر کنگز کے چمپئن بننے کو بھی دکھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ 2015ء میں ہندوستانی ٹیم کے عالمی کپ سیمی فائنل تک کے سفر کو بھی اس فلم میں دکھایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 2016 میں مہندر سنگھ دھونی کی نجی زندگی اور کرکٹ کیریئر پر ’’ایم ایس دھونی: دی اَن ٹولڈ اسٹوری‘‘ فلم ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ دشا پاٹنی اور کیارا اڈوانی بھی اہم کرداروں میں تھیں۔ باکس آفس پر یہ فلم کافی ہٹ رہیتھی اور دھونی کے مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا تھا۔ ہندوستان میں جتنا لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں شاید اس سے زیادہ ایم ایس دھونی کے مداح بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں