دہلی کے عوام اور جمہوریت کی بڑی جیت: کجریوا ل

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج حکومت دہلی اور مرکز کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کی اور کہا کہ یہ شہر کے عوام اور جمہوریت کے لئے ’’بڑی جیت‘‘ ہے۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا دہلی کے عوام کی بڑی جیت‘ جمہوریت کی بڑی جیت۔ ان کے نائب منیش سسوڈیا نے فیصلہ کو ’’تاریخی‘‘ قراردیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دہلی کے عوام نے فروری 2015 میں عام آدمی پارٹی کو تاریخی خط ِ اعتماد عطا کیا تھا۔ پارٹی نے 70 کے منجملہ 67 نشستیں جیتی تھیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ دہلی کے عوام کی طرف سے میں سپریم کورٹ اور اس کے ججس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ’’ایل جی کے پاس من مانی کرنے کی پاور نہیں ہے‘‘۔

جواب چھوڑیں