سعودی عرب وقتِ ضرورت تیل کی اضافی پیداواری صلاحیت استعمال کرنے تیار

سعودی عرب نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تیل کی اضافی پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو وزارتی کونسل کا اجلاس سلامہ محل جدہ میں ہوا۔اجلاس میں تیل کی عالمی مارکیٹ کی مجموعی صورت حال اور تیل کی رسد اور طلب میں فرق پر غور کیا گیا۔کابینہ نے اس بات کی توثیق کی کہ سعودی عرب مستقبل میں تیل کی رسد اور طلب میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے وقتِ ضرورت اپنی تیل کی اضافی پیداوار کو استعمال میں لانے کو تیار ہے مگر وہ یہ فیصلہ تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد کرے گا۔شاہ سلمان نے کابینہ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر اپنی حالیہ گفتگو کے بارے میں بتایا۔اس میں دونوں لیڈروں نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام اور عالمی معیشت کی نمو کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

جواب چھوڑیں