سونالی بیندرے کو کینسر امریکہ میں علاج جاری

 بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے آج انکشاف کیا کہ انہیں ہائی گریڈ کینسر کا مرض لاحق ہوگیا اور فی الحال وہ نیویارک میں زیرعلاج ہیں۔ ایک جذباتی بیان میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ اس بیماری کا شکار کب ہوگئیں۔ انہوں نے کہا ’’کچھ تکلیف ہونے پر میں نے کچھ معائنے کروائے جس سے مجھے اس بیماری کا پتہ چلا۔ میرے دوست اور رشتہ دار میرے ساتھ ہیں اور میری ہر طرح سے دیکھ بھال اور مدد کررہے ہیں۔ میں ان سب کی شکر گزار ہوں‘‘۔ 43سالہ سونالی نے کہا کہ بیماری سے لڑنے کیلئے سبھی ضروری کوششیں کررہی ہیں ۔ میں جانتی ہوںمیرے خاندان اور دوستوں کی طاقت میرے ساتھ ہے۔ اس سے نمٹنے کا اور کوئی بہتر طریقہ نہیں کہ فوری حرکت میں آئیں۔ ہم پُرامید ہیں اور راستہ کے ہر قدم پر جدوجہد کرنے پُرعزم ہوں۔‘‘ بیندرے 90کی دہائی کی فلم ’’سرفروش‘‘ ، ’’دل جلے‘‘ ، ’’ڈپلی کیٹ‘‘ جیسی فلموں سے جانی جاتی ہیں ۔ فلمساز گولڈی بہل سے ان کی شادی ہوئی۔ اس جوڑے کا 13سالہ بیٹا رنویر ہے۔

جواب چھوڑیں