مہلوکین کے پسماندگان کو فی کس5لاکھ روپےکے معاوضہ کا اعلان

 چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ورنگل کے آتشزدگی واقعہ میں مرنے والوںکے لواحقین کو فی کس 5لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیاہے۔ اپنے پیام میں چیف منسٹر کے سی آر نے اس واقعہ میں بڑی تعدادمیں انسانی جانوں کے اتلاف پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے غمزدہ افرادخاندان سے اظہارہمدردی کیا۔ انہوںنے عہدیداروں کوہدایت دی کہ سرکاری مصارف پر زخمیوں کو بہتر سے بہترعلاج کی سہولتیں فراہم کریں۔ انہوںنے کلکٹرکو فوری طورپر راحت اوربازآبادکاری اقدامات کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے تیقن دیاکہ حکومت ‘ مہلوکین کے افراد خاندان کی ممکنہ طورپر مدد کرے گی۔

جواب چھوڑیں