نکاح حلالہ کے خلاف ایک درخواست سپریم کورٹ میں داخل

 سپریم کورٹ نے آج ایک اور تازہ درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اِس درخواست کے ذریعہ مسلمانوں میں( رائج) نکاح حلالہ اور تعدد ازدواج جیسے امور کو چیلنج دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ یہ امور‘ اُن بنیادی حقوق کے مغائر ہیں جن کی ضمانت دستور کے تحت دی گئی۔ چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹسس اے ایم کھنولکر ونیز ڈی وائی چندراچوڈ پر مشتمل بنچ نے نازیہ الہیٰ خان نامی ایک خاتون کی درخواست پر نوٹس جاری کردی۔یہ خاتون‘ کولکتہ میں قائم ایک گروپ ‘ بنام ’ مسلم خواتین کی مزاحمتی کمیٹی ‘ کی صدرنشین ہیں۔ معزز بنچ نے مذکورہ مسائل پر زیر تصفیہ درخواستوں کے ساتھ مذکورہ درخواست کو بھی منسلک کردیا۔

جواب چھوڑیں