نیرو مودی کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست! حکومت لاعلم

مرکزی حکومت نے آج کہا کہ وہ اس بات سے ناواقف ہے کہ آیا ہیروں کے مشہور تاجر نیرو مودی نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی ہے ۔ وزارتِ خارجہ کے ایک ذریعہ نے آج یہاں بتایا کہ ہم اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ آیا اس نے سیاسی پناہ طلب کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ِ برطانیہ نے بھی مرکزی حکومت کواس تاجر کی ایسی کسی درخواست کے بارے میں اطلاع نہیں دی ہے ۔ وزارتِ خارجہ کے عہدیدار نے یہ تبصرہ اِن اطلاعات کے دوران کیا ہے کہ ہیروں کا مفرور تاجر نیرو مودی برطانیہ فرار ہوگیا ہے اور وہاں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ‘ پنجاب نیشنل بینک کو زائد از 15 ہزار کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے سلسلہ میں نیرو مودی اور اس کے رشتہ دار میہول چوکسی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ سی بی آئی ، نیرو مودی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کی اجرائی کے لیے انٹرپول سے رجوع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں