ورلڈ کپ فٹبال: کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 4-3سے شکست ‘انگلینڈ کوارٹر فائنل میں داخل

انگلینڈ نے منگل رات دیر گئے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے آخری میاچ میں کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 4-3سے مات دے کر 21ویں فیفا ورلڈ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کوارٹر فائنل میں اس کا سامنا سویڈن سے ہوگا جس نے منگل کو ہی سوئٹزرلینڈ کو1-0سے مات دے کر 1994ء کے بعد پہلی بار آخری 8 میں قدم رکھا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری کرین نے 58ویں منٹ میں پنالٹی پر ہی گول کرکے انگلینڈ کو 1-0سے آگے کردیا تھا۔ لگ رہا تھا کہ انگلینڈ اسی اسکور سے جیت جائے گا لیکن 93ویں منٹ میں ییری مینا نے گول کرکے کولمبیا کو برابری دلادی۔ یہاں سے میاچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا اور 30منٹ کے ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیمیں گول نہیں کرپائیں۔ نتیجتاً میاچ پنالٹی شوٹ آئوٹ میں گیا جہاں انگلینڈ نے بازی مارتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ انگلینڈ کے اس میاچ کے ہیرو اس کے گول کیپر جارڈن پکفورڈ رہے جنہوں نے کارلاس بارکا کے شاٹ کو روک کر اسے کامیابی دلائی۔ حالانکہ بارکا سے پہلے ماٹیوس یوریبے بال کو بار بیٹھ کر کولمبیا کے لیے ایک موقع گنواچکے تھے۔ انگلینڈ کے لیے کین، مارکس ریشفورڈ، کیرن تریپیڈر اور ایریک ڈائر نے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں گول کیے جبکہ جارڈن ہینڈرسن نے پنالٹی مس کی۔ کولمبیا کے لیے رادیمال فالکو، جویان کاڈراڈو ، لوئس موریل نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا۔ پہلے نصف میں بال لگ بھگ دونوں کے برابر رہی۔ فرق یہ رہا کہ انگلینڈ زیادہ تر مواقع پر کولمبیا کے پنالٹی ایریا میں زیادہ نظر آئی اور اس نے موقعے بھی زیادہ بنائے جبکہ کولمبیا پنالٹی ایریا کے اندر اپنی موجودگی کم ہی دکھاسکی۔ پہلے ہاف میں تریپیڈر نے کولمبیا کو خاصا پریشان کیا۔ انہوں نے موقعوں سے فائدہ اٹھانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ چھٹے منٹ میں ایشلے ینگ نے کارنر کو گول میں بدلنے کی کوشش کی جس کے بیچ میں کولمبیا نے گول کیپر ڈیوڈ اوسپینا آگئے۔ یہاں تریپیڈر نے فوری موقع بنایا جو کامیاب ہوگیا۔ 13ویں منٹ میں بھی تریپیڈر کے شاٹ کو کولمبیا کے ڈیفنس نے کلیئر کردیا۔ تین منٹ بعد تریپیڈر نے کپتان ہیری کین کو کراس دیا جس پر کپتان نے ہیڈر لگایا جو باہر چلایا گیا۔ اس بیچ کولمبیا بھی مسلسل کوشش کرتا رہا۔ تمام کوششوں کے بعد بھی حالانکہ وہ انگلینڈ کے ڈیفنس کو چیرتے ہوئے بڑا موقع نہیں بناسکا۔ کافی کوششوں کے بعد بھی دونوں ٹیمیں گول نہیں کرپارہی تھیں۔ اسی بیچ 42ویں منٹ میں باکس کے کونے سے انگلینڈ کو فری کک ملی اور اس بار بھی تریپیڈر کا شاٹ بے حد قریب سے باہر چلا گیا۔ پہلے ہاف میں تریپیڈر نے موقعے تو بنائے لیکن کرین، لنگارڈ انہیں انجام تک نہیں پہنچاسکے۔ انگلینڈ کے لیے حالانکہ پہلے ہاف میں فالکو کو پُرسکون رکھنا بڑی کامیابی تھی۔ کین حالانکہ دوسرے ہاف میں چوکے نہیں اور 58یں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے آگے کردیا۔ 56ویں منٹ میں انگلینڈ کو کارنر ملا۔ اسی بیچ کولمبیا کے مڈ فیلڈر کارلاس سانچیز نے کین کو پنالٹی ایریا میں گرادیا۔ یہاں انگلینڈ کو پنالٹی ملی اور سانچیز کو یلو کارڈ۔ کین نے موقع نہیں گنوایا اور بال کو نیٹ میں ڈال کر اپنی ٹیم کو آگے کردیا۔ لگ رہا تھا کہ انگلینڈ 1-0سے ہی میاچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالے گا۔ یہاں کولمبیا کی قسمت چمکی اور انجوری ٹائم میں کولمبیا کو کارنر ملا اور ییری مینا نے ہیڈر کے ذریعہ بال کو نیٹ میں ڈال کر میاچ کا اسکور1-1سے برابر کردیا۔ یہاں سے میاچ ایکسٹرا ٹائم میں اور وہاں سے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں گیا اور انگلینڈ پہلی بار ورلڈ کپ میں پنالٹی شوٹ آئوٹ میں جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس سے پہلے وہ تین بار پنالٹی شوٹ آئوٹ میں ورلڈ کپ میں میاچ گنواچکا ہے۔

جواب چھوڑیں