ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ریز کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3میاچس کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ لٹن داس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ امرول قیس کو باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ناصر حسین، ابولحسن، محمد صوفی الدین جیسے کھلاڑیو ں کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ زخمی ہونے کی وجہ سے افغانستان کے خلاف ٹی 20سیریز میں حصہ نہیں لے پائے مستفیض الرحمن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ بنگلہ دیش کے لیے راحت کی خبر ہے کیو ںک مستفیض ایک زبردست ٹی 20بولر ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں تمیم اقبال، محمود اللہ، مصدق حسین، مشفق الرحیم، نجمل اسلام ،مہدی حسن، ابوحیدر جیسے اہم کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی دہرادن میں افغانستان کے خلاف ہوئی سیریز کا حصہ تھے۔ واضح رہے کہ اس سیریز میں بنگلہ دیش کو افغانستان جیسی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک بھی میاچ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی۔ بیاٹسمن ہو یا بولر سبھی فلاپ رہے تھے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم پرانے مظاہرے کو بھلاکر نیا آغاز کرنا چاہے گی۔ وہیں دوسری طرف ویسٹ انڈیز بھی سیریز جیتنے کے لیے اپنا پورا زور لگا دے گی۔ کیریبیائی ٹیم کو اپنے گھریلو میدان کا بھی فائدہ مل سکتا ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش کے لیے یہ سیریز آسان نہیں رہنے والی ہے۔ انہیں اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج سے پہلا ٹیسٹ میاچ شروع ہوچکا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میاچ12؍ جولائی سے شروع ہوگا، وہیں3میاچوں کی ون ڈے سیریز22جولائی سے کھیلی جائے گی۔

جواب چھوڑیں