پرینکا کو بی ایم سی کی نوٹس

اداکارہ پرینکا چوپڑا کو بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے غیرقانونی تعمیر کے لیے نوٹس ملنے کے ایک دن بعد ان کی ماں مدھو چوپڑا کے ترجمان نے کہا ’’درکار مناسب اقدامات‘‘ کیے جارہے ہیں۔مدھو کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ’’ہمیں بی ایم سی سے نوٹس موصول ہوئی ہے۔ ہم عہدیداروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور درکار مناسب اقدامات کا آغاز کرچکے ہیں۔‘‘ رپورٹ کے مطابق پرینکا کو ان کے اوشی واڑہ دفتر اور متصل تجارتی احاطہ میں جسے انہوں نے کرایہ پر دے رکھا ہے، غیرمجاز تعمیر کیلیے منگل کے روز بی ایم سی کا نوٹس موصول ہوا۔

جواب چھوڑیں