کماراسوامی سے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کی ملاقات

 تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے آج صبح بنگلورو میں کرناٹک کے وزیراعلی کماراسوامی سے ملاقات کی۔یہ ملاقات ناشتہ پر ہوئی ۔اس ملاقات کے دوران تلنگانہ کے گھر گھر پانی سپلائی کرنے کی مشن بھاگیرتا اسکیم ، سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے شروع کردہ ہریتا ہارم جیسے حکومت کے پروگراموں سے راو نے کماراسوامی کو واقف کروایا۔کے ٹی راما راو نے اپنی اس ملاقات کی تصویر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بھی پوسٹ کی ۔انہو ں نے ملاقات کی تفصیلات ٹوئیٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف منسٹر کی انکساری اور سادگی سے کافی متاثر ہوئے ۔واضح رہے کہ اتوار کو سابق وزیراعظم دیوے گوڑا نے تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو سے ان کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون میں ملاقات کی تھی۔سمجھاجاتا ہے کہ دیوے گوڑا اور کے سی آر کی ملاقات کے دوران وفاقی محاذ پر بھی بات ہوئی۔

جواب چھوڑیں