امریکہ میں یوم آزادی تقاریب جوش و خروش سے جاری

امریکہ کی برطانیہ سے علیحدگی کی 242ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جس روز روایتی طور پر لوگ پکنک مناتے ہیں، اور ملک بھر میں ہونے والی پریڈ اور آتشبازی کی تقاریب میں شرکت کرتے ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول ملانیا وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے لیے پکنک کا اہتمام کر رہے ہیں۔4 جولائی کو روایتی طور پر واشنگٹن کے ’نیشنل آرکائوز‘ کی عمارت کی سیڑھیوں پر ’اعلانِ آزادی‘ کی دستاویز کو پڑھا جاتا ہے۔ عمارت کے اندر، آئین کی اصل دستاویز اور ’بِل آف رائٹس‘ کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جاتا ہے، تاکہ عام لوگ انہیں دیکھ سکیں۔مطالعہ کے فوری بعد، پریڈ منعقد ہوتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ کونسٹی ٹیوشن اوینو کی عمارت کے سامنے 10 بلاک دور مغرب کی جانب چلتے ہیں، جہاں وہ وائٹ ہاؤس اور پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کی یادگار کے پاس سے گزرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں