ایل جی اور مرکز سے تعاون کرنے عام آدمی پارٹی کی درخواست

اسی دوران آئی اے این ایس سے موصولہ اطلاع کے بموجب عام آدمی پارٹی نے آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنراور مرکز سے درخواست کی کہ وہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی تعمیل کریں اور حکومت دہلی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کام کریں تاکہ کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر اور مرکز سے ہماری درخواست ہے کہ وہ تعاون کریں اور سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق کام کریں۔ تکنیکی رسمی کارروائی کے سبب کام میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ چہارشنبہ کو حکومت دہلی کے حق میں سپریم کورٹ کی رولنگ کے بعد حکمراں عام آدمی پارٹی نے دہلی میں عہدیداروں کے تبادلوں کے اختیارات بحال کرنے فوری اقدامات کئے تھے۔ بہرحال جب اس نے سکریٹری (سرویسس) کو یہ فائل روانہ کی تو ڈپٹی چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ ان احکام کی تعمیل نہیں کی جاسکتی۔ سسوڈیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چیف سکریٹری (سرویسس) نے ہمیں تحریری دستاویز وانہ کی ہے اور بتایا ہے کہ سرویسس ڈپارٹمنٹ کیوں ان احکام کی تعمیل نہیں کرسکتا۔ ہم اس مسئلہ پر اپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں