ایودھیا کیس‘ آج سے دوبارہ سماعت کا امکان

سپریم کورٹ ‘ امکان ہے کہ بابری مسجد۔رام مندر اراضی تنازعہ کیس کی دوبارہ سماعت ‘ کل سے شروع کرے گی۔چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹسس اشوک بھوشن ونیز ایس اے نذیر پر مشتمل ایک خصوصی بنچ نے گذشتہ 17مئی کو ہندوگروپوں کے وکلاء کی بحثوں کی سماعت کی تھی۔ اِن گروپوں نے مسلم گروپوں کی بحث میں پیش کردہ اِس نکتہ کی مخالفت کی تھی کہ 1994کے فیصلہ کو ایک وسیع تر بنچ سے رجوع کیا جائے۔ مذکورہ فیصلہ میں عدالت نے کہاتھا کہ مسجد‘ اسلام کے ماننے والوں کی عبادات کا جز ولازم نہیں ہے ۔ ایودھیا کیس کے اصل فریقین میں سے ایک فریق ایم صدیق کا انتقال ہوچکا ہے اور اُن کے قانونی ورثائ‘ اُن کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ایم صدیق نے 1994کے مذکورہ فیصلہ میں اخذ کردہ بعض نتائج پر تنقید کی تھی۔ مذکورہ کیس کے فریق‘ ایم اسماعیل فاروقی رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں