براتھویٹ کی سنچری۔ ویسٹ انڈیز پہلی جوابی اننگز 375/7

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفہ تک 7 وکٹ کے نقصان پر 375 رن بناتے ہوئے 332 رن کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ کل ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ پر 201 رن بنا لئے تھے۔ آج جب کھیل شروع ہوا کل کے ناٹ آوٹ بیاٹسمین دیوندر بیشو ایک رن نے اپنے اسکور کو 18 تک پہنچانے کے بعد قمر الاسلام کا شکار ہوگئے۔ ان کی تیسری وکٹ 246 پر گری۔ ایک اور ناٹ آوٹ بیاٹسمین کریگ براتھویٹ 88 نے اپنے اسکور کو 121 تک لے جانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر مہدی حسن کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی چوتھی وکٹ 272 پر گری۔ روسٹن چیس 2 کو مہدی حسن نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا۔ ان کی پانچویں وکٹ 281 پر گری۔ شین ڈوریچ 4 کو شکیب الحسن کی گیند پر لیٹن داس نے کیچ آوٹ کردیا۔ اس وقت 6 ویں وکٹ 288 پر گری۔ کپتان جاسن ہولڈر 33 مہدی حسن کی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں لیٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 46 گیندوں میں 2 چھکے 2 چوکے لگائے۔ ان کی ساتویں وکٹ 338 پر گری۔ چائے کے وقفہ تک شائی ہوپ50 ناٹ آوٹ نے 100 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا دو چوکے لگائے۔ کیمار روچ 25 ناٹ آوٹ نے 32 گیندوں میں ایک چھکا اور چار چوکے لگائے۔

جواب چھوڑیں