جی ایچ ایم سی ایپ‘ عوام کا مثبت ردِعمل۔58,124 شکایات کی وصولی۔ کمشنر بلدیہ کا بیان

جی ایچ ایم سی کے حدود میں جی ایچ ایم سی کوایپ کے ذریعہ آنے والی شکایات و مسائل کو فوری حل کرلیا جارہا ہے۔ کمشنر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ شکایات کنندگان کا مسئلہ حل ہوا یا نہیں اس تعلق سے بھی اطلاعات حاصل کی جارہی ہے۔ فروری 2018 میں فیڈ بیاک کو متعارف کروایا گیا تھا۔ تب سے آج تک 58,124 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں 51,391 شکایات کنندگان کے مسائل کو حل کرلیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی ایپ سے عوام کو سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ وہ اپنے مسائل پر جی ایچ ایم سی کی توجہ مبذول کرواکر اپنے مسائل کو فوری حل کروا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی کے کال سنٹر سے بھی عوام استفادہ کررہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے ریکارڈ بنائے گی۔ مشرف علی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرتے ہوئے حل کرنے کا اندراج کرنے والے عہدیدار کی شناخت بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جی ایچ ایم سی دفتر آئے بغیر ایپ کے ذریعہ اپنے مسائل کو حل کروارہے ہیں۔ مستقبل میں ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور عوام کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں