ذاکر نائیک کی حوالگی سے متعلق درخواست ملایشیاء کے زیر غور

 ہندوستان نے آج کہا ہے کہ متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی‘ حوالگی کیلئے ملایشیاء سے کی گئی درخواست پر وہ ملک (ملایشیائ) سرگرمی سے غور کررہا ہے۔ گذشتہ جنوری میں وزارت خارجہ نے ذاکر نائیک کی حوالگی کیلئے ملایشیاء سے رسمی درخواست کی تھی۔ ذاکر نائیک‘ اپنی نفرت انگیز تقاریر کے ذریعہ مبینہ طورپر نوجوانوں کو دہشت پسندانہ سرگرمیوں پر اُکسانے پر ہندوستان کو مطلوب ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ ’’ موجودہ مرحلہ پر ہماری درخواست ملایشیاء میں سرگرمی کے ساتھ زیر غور ہے۔ کوالالمپور میں ہمارا ہائی کمیشن اِس سلسلہ میں ملایشیاء کے متعلقہ حکام سے باضابطہ ربط قائم کئے ہوئے ہے‘‘۔

جواب چھوڑیں