سلمان خان اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے پر مہربان

 دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ شیرا سنگھ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان خان فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے اور ساتھی اداکاروں و دوستوں کی مدد کرنے کے حوالے سے ایک الگ مقام رکھتے ہیں جس کیلئے وہ انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اور اس بار یہ کام وہ اپنے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کیلئے کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے 18 سال سے سائے کی طرح ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر سنگھ کو بالی وود فلم نگری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان خان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سلمان اپنے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’لوراتی‘ کی ریلیز کے بعد ٹائیگر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے اور وہ انہیں ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں کاسٹ کریں گے جس میں ان کے مدمقابل ایک نئی اداکارہ کو متعارف کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ٹائیگر سنگھ معروف ہدایتکار علی عباس ظفر کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں