فخرزماں‘ پلیٔر آف دی میاچ۔ پاکستان کی فتح

پاکستان نے آسٹریلیا کو سہ رخی ٹی۔20 کے پانچویں مقابلہ میں 45 رن سے ہراتے ہوئے قبل ازیں ہوئی شکست کا بدلہ لے لیا۔ فخر زماں پلیر آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیاٹنگ کیلئے مدعو کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو 194 پر آؤٹ کرنے کے بعد جوابی اننگز میں 7 کھلاڑی 149 پر آؤٹ ہوتے ہوئے شکست سے دوچار ہوبیٹھے۔ پاکستانی اننگز کا آغاز لڑکھڑاکر ہوا۔ اوپنر حارث سہیل صفر کی پہلی وکٹ رچرڈ سن کی گیند پر شورٹ نے حاصل کی جب مجموعی اسکور 8 رن تھا۔ حسین طلعت 30 کو میکسویل نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 25 گیندوں میں ایک چھکا اور 3 چوکے لگائے۔ ان کی دوسری وکٹ 80 پر گری۔ کپتان سرفراز احمد 14 کو اینڈریو ٹائی کی گیند پر الیکسکارے نے کیچ آوٹ کردیا۔ انہوں نے 13 گیندوں میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ اس وقت تیسری وکٹ 107 پر گری۔ اوپنر فخر زماں 73 کو اسٹونیس کی گیند پر میکسویل نے کیچ آوٹ کردیا۔ انہوں نے 42 گیندوں کو کھیلتے ہوئے 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔ ان کی چوتھی وکٹ 132 پر گری۔ شعیب ملک 27 اینڈریوٹائی کی گیند پر فنچ نے کیچ آوٹ کردیا۔ انہوں نے 15 گیندوں کو کھیلنے کے دوران ایک چھکا اور 3 چوکے لگائے۔ ان کی 5 ویں وکٹ 158 پر گری۔ فہیم اشرف صفر کو ریچرڈ سن نے آوٹ کیا۔ ان کی چھٹویں وکٹ 176 پر گری۔ شاداب خاں7 کو اینڈریوٹائی نے آوٹ کیا۔ انہوں نے3 گیندوں میں ایک چھکا لگایا۔ آصف علی 37 ناٹ آوٹ نے 18 گیندوں میں 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ محمد عامر کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جوابی اننگز کا آغاز مناسب انداز میں ہوا۔ کپتان و اوپنر ارون فنچ 16 کو شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز نے کیچ آوٹ کردیا۔ اس وقت پہلی وکٹ کا اسکور 29 تھا۔ ٹراویس ہیڈ 7 کو فہیم اشرف نے بولڈ کردیا۔ اس وقت دوسری وکٹ 38 پر گری۔ گلین میکسویل 10 کو شاہین آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا۔ اس وقت تیسری وکٹ 49 پر گری۔ مڈیسن 5 کو شاداب خاں نے ٹھکانے لگایا۔ ان کی چوتھی وکٹ 67 پر گری۔ اوپنر آرچی شورٹ 28 کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا۔ اس وقت پانچویں وکٹ 75 پر گری۔ مارکوس اسٹونیس 16 کو عثمان خان کی گیند پر آصف علی نے کیچ آوٹ کردیا۔ ان کی چھٹویں وکٹ 106 پر گری۔ ایسٹن اگر 11 کو محمد عامر نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 8 گیندوں میں ایک چھکا لگایا۔ ان کی ساتویں وکٹ 131 پر گری۔ الیکس کارے 37 ناٹ آوٹ نے 24 گیندوں میں 2 چھکے 2 چوکے لگائے۔ اینڈریو ٹائی 12 ناٹ آوٹ نے 8 گیندوں میں ایک چھکا لگایا۔

جواب چھوڑیں