ویملڈن ٹینس: سیمونا، ڈاریا، ویٹالیا، بلندا اور ایلس کی پیش قدمیاں

رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کے علاوہ روسی کھلاڑی داریا کسٹکینا، روس کی ویٹالیاڈیا چینکو، سوئزرلینڈ کی بلندا بنسیک اور بلجیم کی الیس مارٹینس، ویملڈن ویمنس ٹینس سنگلز کے مقابلوں میں فتوحات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی۔ سیموناہالیپ نے چینی کھلاڑی شوائی ژنگ کو پہلی سیٹ میں 7-5 جبکہ دوسرے میں 6-0 پر شکست سے دوچار کردی۔ ڈاریاکسٹکینا نے قزاقستان کی یولیا پوتینت کے خلاف پہلے سٹ میں 6-2 اور دوسرے میں 6-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ ویٹالیا دائی چینکو نے امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو آسانی کے ساتھ پہلے سٹ میں 6-4 اور دوسرے میں 6-1 پر ہرادی۔ بلندا بینسک نے امریکن کھلاڑی الیسن ریسکے کے ہاتھوں پہلے سٹ میں 1-6پر ناکامی سے دوچار ہونے کے باوجود کامیاب واپسی کرتے ہوئے دوسرا سٹ7-6 اور تیسرا 6-2 پر جیت لی۔ الیسمرٹینس نے امریکی کھلاڑی ساچیا وکیری کو پہلے سٹ میں 6-1 اور دوسرے میں 6-3 پر ہرانے میں کامیاب ہوگئی۔

جواب چھوڑیں