پرینکا چترویدی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

 ممبئی پولیس نے گجرات سے ایک 36سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر ٹوئٹر پر کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی کی دخترکی عصمت ریزی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ گریش مہیشوری کو کل رات احمد آباد کے قریب بائولہ سے گرفتار کیا گیا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات کہی۔ ملزم کو ممبئی لایا جارہا ہے اور بعد ازاں دندوشی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد پولیس نے چترویدی کی 10سالہ بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی دینے پر ٹوئٹر صارف @girishK1605 کے خلاف کیس درج کرلیا۔ یہ کیس تعزیرات ہند کی دعہ 509اورآئی ٹی اور پوکسو قواین کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ منگل کے روز کانگریس کی ترجمان نے شکایت درج کروائی تھی۔

جواب چھوڑیں