پیدل راہگیروں کو سہولت فراہم کی جائے۔فٹ پاتھس پر ناجائز قبضوں کی برخواستگی پر کے ٹی آر کا جائزہ اجلاس

عظیم تربلدیہ حیدرآباد کی جانب سے فٹ پاتھس پر غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی پر غورو خوض کے لئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ کی صدارت میں بیگم پیٹ آفس پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ بی جناردھن ریڈی‘ پرنسپل سکریٹری اروند کمار ویجلنس انفورسمنٹ ڈائرکٹر وشواجیت کمپاٹی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فٹ پاتھس تحفظ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پیدل راہگیروں کو سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھس تحفظ مہم کے دوران چھوٹے بیوپاریوں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی کشادگی کے لئے مکمل رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوں نے عہدیداروں کویہ بھی ہدایت دی کہ چھوٹے بیوپاریوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور ان مسائل کے حل کے لئے بیوپاریوں سے تعاون کریں۔ کے ٹی آر ے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ فٹ پاتھس پر غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کے ساتھ ہی فٹ پاتھ کی تعمیر کو یقینی بنائے اور فٹ پاتھس خوبصورت شکل میں تعمیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئے فٹ پاتھس کی تعمیر کی ذمہ داری زونل کمشنرس کی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فٹ پاتھس پر غیر مجاز قبضہ کرنے والے بیوپاریوں کے لائسنس کی منسوخی پر عہدیدار توجہ دیں۔

جواب چھوڑیں