اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گذارنے کا مشورہ۔حجۃ الاسلام آغا رجب نیجاد کا خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر حجۃ الاسلام آغا رجب نیجاد نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گذاریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرے میں مغربی کلچر پھیل رہا ہے۔ مسلمانوں کو اس مغربی کلچر کو ترک کرکے مذہب اسلام کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ آج قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایران کے اسلامی انقلاب کا ہندوستان پر اثر کے موضوع پر سمینار کا ا نعقاد کیا گیا۔ حجۃ الاسلام آغا رجب نیجاد نے کہا کہ مغربی تہذیب ہمارے گھروں تک پہونچ گئی ہے۔ بعض مسلمان ‘ مغربی تہذیب کے مطابق زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جو بھی کام کریں‘ اس سے اسلام کی تہذیب و تمدن کو فائدہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایران اور ہندوستان کے قدیم تعلقات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد حق بین قمی نے کہا کہ حجۃ الاسلام آغا رجب نیجاد کی تقریر سے شرکاء کی معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں حجۃ الاسلام معصوم حیدر نے خطاب کیا۔ پی آر او قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ اسلام سید تمجید حیدرنے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پبلک ڈپلومیسی آفیسر محمد مہدی کھوراثانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ بی جے پی کے قائد میر فراست علی نے حجۃ الاسلام آغا رجب نیجاد کو تہنیت پیش کی۔

جواب چھوڑیں