تلنگانہ کو صحت مند ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم :ڈاکٹر سی لکشماریڈی

ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کو صحت مند ریاست میںتبدیل کردیاجائے گا۔ آج سکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست میں شعبہ صحت عامہ کومستحکم کیاجارہاہے۔ ہر ضلع میں ہیلتھ ہبس قائم کئے جارہے ہیں۔محکمہ صحت میںموجود سینکڑوں مخلوعہ عہدوں کوپرکرتے ہوئے معیاری صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔ صرف ویدیاودھانا پریشد کے تحت چلائے جارہے دواخانوںمیں919 ڈاکٹرس کے تقرر کے عمل کومکمل کرلیاگیا۔ تمام ڈاکٹرس کو دستاویزات تقرر حوالہ کردی گئی۔ پہلی باردیہی علاقوں کے لئے سیول اسسٹنٹ سرجنس کاتقرر عمل میںلایاگیا۔ اس کے علاوہ47 آرتھوپیڈکس،50 ریڈیالوجی ، 20 ڈرمٹالوجی،28 فارنسک،68 جنرل میڈیسن،9 ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن،39 پلیمنری،34 ایتھامالوجی،22 ماہر نفسیات ،156 انستھیٹک،17 آئی این ٹی،55 پتھالوجی،78 جنرل سرجنس،146 اوبی جی اور150 پیڈیاٹرکس سرجنس کاتقرر عمل میںلایاگیا۔ ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے کہاکہ سرکاری دواخانوںمیں آوٹ پیشنٹس اوران پیشنٹس کی بڑھتی تعدادکونظرمیں رکھتے ہوئے تقررات عمل میںلائے گئے۔

جواب چھوڑیں