خاتون صنعت کاروں میں اراضی کا الاٹمنٹ ۔ وزیر کے ٹی آرکے ہاتھوں دستاویزات کی تقسیم

ملک بھر میں اپنے نوعیت کے انوکھے و منفرد قدم اٹھاتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن ( ٹی ایس آئی آئی سی ) اور ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آر گنائزیشن (ایف ایل او) سلطان پور کے مقام پر انڈسٹریل پارک کار کو فروغ دے رہے ہیں جو ویمنس انٹر پرینرس ( خاتون صنعت کار) کیلئے مختص رہے گا یہ انڈسٹریل پارک 50 ایکر اراضی پر محیط رہے گا ۔ اس کے متصل میڈیکل ڈایواٹس پارک رہے گا ۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے یہاں آج18خاتون صنعت کاروں میں اراضی الاٹ منٹ کے دستاویزات حوالے کئے یہ خاتون صنعت کار اس پارک میں اپنے صنعتی یونٹس قائم کریں گی ۔ خاتون صنعت کار توقع ہے کہ اس پارک میں پیاکیجنگ کے بشمول ہینڈلومس، الیکٹرانکس اور الیکٹریکل ، فوڈ پروسیسنگ ، طبی آلات، فرنیچر اور جنرل انجینئرنگ کے اپنے یونٹس قائم کریں گے ۔ توقع ہے کہ یہ کمپنیاں، انڈسٹریل پارک کے ذریعہ150کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے ۔یو این آئی کے بموجب سلطان پور میں قائم انڈسٹریل پارک میں خاتون صنعت کاروں میں مختص اراضی کے دستاویزات تقسیم کرنے کے بعد منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مختلف انڈسٹریل پارکوں کے ذریعہ خاتون نئے صنعت کاروں کیلئے جملہ 200ایکراراضی مختص کی ہے ۔ یہ اراضی، تین مختلف خاتون اداروں کو مختص کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم سلطان پور میں ایف ایل او کیلئے50ایکر ، توپران میں سی او ڈبلیو کیلئے30 اور اے ایل ای اے پی کیلئے120 ایکر اراضی مختص کرچکے ہیں۔ ریاست کے 140 مختلف انڈسٹریل پارکوں کی جملہ10فیصد اراضی کو خاتون صنعت کاروں کیلئے الگ رکھا گیا ہے ۔ خاتون صنعت کاروں کیلئے مزید اراضی فراہم کرنے کی ضرورت پڑے گی تو تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفرااسٹرکچر کارپوریشن، مزید اراضی دستیاب کرائے گا ۔ فیسی ( ایف آئی سی سی آئی ) کے قومی صدر راشیش شاہ نے ہندوستان کو انٹر پرینرس کاملک قرار دیا اور کہا کہ ہم یہاں خواتین کو صنعتوں کا مالک بنانا چاہتے ہیں۔ ایف ایل او ، ہندوستان کا بڑا ویمن بزنس آرگنائزیشن ہے۔ان خواتین کو بڑا صنعت کار بنانا اتنا آسان نہیں ہے تاہم حکومت آسانی کے ساتھ یہ کام کرسکتی ہے ۔ ان صنعت کاروں کو ابھی طویل سفر طئے کرنا ہوگا ۔ شاہ نے یہ بات کہی ۔ پٹن چرو کے قریب سلطان پور میں قائم ویمن انڈسٹریل پارک 50ایکر اراضی پر محیط ہے ۔ اس پارک میں صدفیصد خاتون ، اپنا بزنس کریں گی ۔

جواب چھوڑیں