راج باغ برج موٹر گاڑیوں کیلئے مختص کیا جائے: عمر عبداللہ

 ماہرین کے خیال کی تائید کرتے ہوئے کہ راج باغ محض پرزنٹیشن کانونٹ اسکول کے فٹ برج کو موٹریں گذرنے کے برج میں تبدیل کردیا جائے۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ برج کو پیدل چلنے والوں کے لیے کمتر نہیں سمجھا گیا ۔ سابقہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کی جانب سے برج کو اس طرح پیش کرنا بیوقوفی تھی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ گورنر این این ووہرہ اس کے منطقی انجام کے لیے ماہرین کی رائے لیںگے۔ عمر عبداللہ جو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ہیں ، ٹوئٹر پر تحریر کیا پل کو پیدل راہرو برج کے طور پر درجہ گھٹانا نہیں چاہیے۔ عبداللہ ان اطلاعات پر ردّ عمل ظاہر کررہے تھے کہ ماہرین نے گورنر کی اس بات کے لیے مداخلت چاہی ہے کہ برج کو موٹریں گذرنے کے برج میں تبدیل کیا جائے۔ اس سے برج پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی ، کیوںکہ وہاں مصروف ترین اوقات کے دوران بھاری ٹریفک جام رہتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ اس برج کو جسے بارہ کروڑ کے مصارف سے تعمیر کیا گیا ہے ، قبل ازیں اسے موٹریں گذرنے کا برج قرار دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں