ریاست میںبڑے پیمانے پر ہریتاہارم پروگرام شروع کیاجائے ۔چیف منسٹر کی ہدایت

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھررائو نے ریاست بھرمیں بڑے پیمانے پر ہریتاہارم پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورکہاکہ حکومت نے ریاست بھر میں جنگلات کے رقبہ کوفروغ دینے کیلئے اختراعی ہریتاہارم پروگرام شروع کیاہے ۔ہرسال ایک کروڑ پودے لگانے کانشانہ رکھاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہریتاہارم پروگرام کے چوتھے مرحلہ کے آغاز کے سلسلہ میں ہفتہ کے روزپرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس میں پروگرام کوقطعیت دی جائے گئی اور آئندہ سال کے لئے بھی پروگرام کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ جمعہ کے روز پرگتی بھون میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے چندرشیکھر رائو نے یہ بات کہی۔ اس اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ‘وزرا ایٹالہ راجندر ‘ سی لکشما ریڈی‘جوگورامنا ‘ حکومت کے مشیر اعلیٰ راجیوشرما‘ چیف سکریٹری ایس کے جوشی کے علاوہ دیگراعلیٰ عہدیدارد شریک تھے۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر نے مختلف امورپر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے رواں مالیاتی سال کے پہلے سہ ماہی میں شرح نمومیں 19.83 فیصدکے اضافہ پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوںنے ریاست کی آمدنی میں فروغ پراطمینان کااظہارکیا۔کے چندر شیکھر رائو نے کہاکہ بی سیز اور ایم بی سیز کے لئے سلف ایمپلائمنٹ اسکیمات سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پرعمل کرنے کیلئے حکومت تیارہے ۔انہوںنے ایک لاکھ اور 2لاکھ مالیاتی یونٹوں کوشروع کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ ان اسکیمات کوبینک لنکیج کے بغیر شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر نے وزارئ‘ عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ اسپیکراسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے بی سیزاورایم بی سیزکی بہوداسکیمات پرعمل آوری کی حکمت عملی وضع کریں۔ کے چندر شیکھررائو نے ایس سی‘ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکولوںکی کارکردگی پر خوشنودی کااظہار کیااور کہاکہ حکومت‘مرحلہ واراساس پر ہرمنڈل میںایک اقامتی اسکول کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ آئندہ تعلیمی سال سے ہراسمبلی حلقہ میںایک بی سی اقامتی اسکول قائم کیاجائے گا۔

جواب چھوڑیں