کجریوال کا ملک میں لاقانونیت پھیلنے کا انتباہ

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انیل بائجل نے محکمہ خدمات کا کنٹرول شہری حکومت کو دینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے احکام ماننے سے کھلے عام انکار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی کے انکار سے ملک میں لاقانونیت پھیلے گی۔ کجریوال نے اپنے 9دن کے دھرنا کے بعد بائجل سے پہلی ملاقات کے بعد جو 25منٹ جاری رہی‘ میڈیا سے یہ بات کہی۔ کجریوال نے کہا کہ بائجل نے کہا ہے کہ خدما ت کا محکمہ حکومت دہلی کو نہیں دیا جاسکتا۔ وزارت ِ داخلہ سے مشورہ طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ خدمات کا محکمہ حکومت دہلی کو نہیں دیا جاسکتا۔ چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ یہ ان کی حکومت کو مفلوج کرنے کی سازش ہے۔

جواب چھوڑیں