کرکٹر عامر ’بائیو پک‘میں اپنا کردار شاہد کپور سے کرانے کے خواہاں

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے خود پر ’’بائیوپک‘‘ کیلئے ہندوستانی اداکار کا انتخاب بھی کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مجھ پر فلم بنی تو اس کیلئے شاہد کپور زیادہ موزوں رہیںگے۔ حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والے سائنسدان اسٹیون ہاکنگ کو انہوں نے اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا۔ عامر نے کہاکہ باپ کا فرض نبھانا ویراٹ کوہلی کو بولنگ سے زیادہ مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ فاسٹ بولر عامر نے چمپئنس ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کو آؤٹ کرکے ایک طرح سے ہندوستانی بیٹنگ کی کمر توڑی تھی البتہ وہ اس سے بھی زیادہ مشکل کام والد کا فرض نبھانے کو قرار دیتے ہیں۔ ان کی ایک 9 ماہ کی بیٹی منسا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے لیے والد بننا زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوا کیونکہ اس کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔ محمد عامر نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کو زیادہ مشکل بیاٹسمین قرار دیا اور جب ان سے پوچھا گیاکہ وہ کرکٹ تاریخ کے کس بیٹسمین کو گیند کرنا پسند کرتے تو انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کا نام لیتے ہوئے کہاکہ میں نے ان کی جو ویڈیوز دیکھیں ان سے ہی اچھی طرح اندازہ لگالیا کہ وہ اپنے دور کے مشکل ترین بیاٹسمین تھے۔

جواب چھوڑیں