ہندوستان‘ سری لنکا کا ایک ایرپورٹ چلائے گا

ہندوستان‘ سری لنکا کے ساتھ مشترکہ وینچر میں سری لنکا کے خسارہ میں چلنے والے ایرپورٹ مٹالاراج پکشا ایرپورٹ کو چلانے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ وزیر شہری ہوابازی نرمل سری پالا ڈی سلوا نے پارلیمنٹ کو یہ بات تائی۔ کولمبو کے جنوب مشرق میں 241کیلو میٹر دور واقع 210 ملین امریکی ڈالر کے اس ایرپورٹ کو دنیا کا خالی ایرپورٹ کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پروازیں نہیں چلتیں۔ ہندوستان اسے چلائے گا۔ مشترکہ وینچر میں ہندوستان کا بڑا حصہ ہوگا۔ قائد اپوزیشن کنک ہیراٹھ نے سوال کیا کہ آیا ہمبن توٹا بندرگاہ سے متصل یہ ایرپورٹ‘ ہندوستان اور چین جیسی بڑی طاقتوں کو خوش کرنے ہندوستان کو دیا جارہا ہے۔ وزیر شہری ہوابازی نے کہا کہ صرف ہندوستان نے ہماری مدد کی پیشکش کی ہے۔ اب ہم اس سے بات کررہے ہیں۔ اس دم توڑتے ایرپورٹ کا احیاء ضروری ہے۔ ہمیں اس طیران گاہ سے 20 بلین روپیوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ یہ ایرپورٹ مارچ 2013 میں کھولا گیا تھا۔ یہاں سے چلنے والی واحد بین الاقوامی پرواز مئی میں روک دی گئی۔ یہ ایرپورٹ سالانہ 10 لاکھ مسافرین کی گنجائش رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں