امریکی شہرکنساس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ حیدرآباد کاطالب علم شرت کپو ہلاک

امریکہ کے شہر کنساس میں جمعہ کی شام نامعلوم افراد نے حیدرآباد کے ایک 26سالہ نوجوان شرت کپوکوگولی مارکرہلاک کردیا۔ تفصیلات کے بموجب شرت کپوپر جویونیورسٹی آف میسوری کا طالب علم تھا نامعلوم افراد نے جمعہ کی شام 7:30بجے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایاگیاہے کہ شرت ورنگل کارہنے والاتھا۔ اس کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ انہیں آج صبح اطلاع ملی تھی کہ شرت فائرنگ میں زخمی ہوگیاہے ۔ تاہم مزید اطلاع نہیںملی انہوںنے اپنے ٹویٹرپر وزیر خارجہ ہندسشماسوراج اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت تلنگانہ کے ٹی رامارائو سے اپیل کی ہے کہ وہ شرت کی ہلاکت کے بارے میں تفصیلات معلوم کریں اور اس سلسلہ میں ان کی مددکریں۔ اس واقعہ کے دوعینی شاہدین نے بتایا کہ انہوںنے گولی چلنے کی 5آوازیںسنی جس کے بعد حملہ آور فرارہوگئے ۔ شرت کے والد کے رام موہن جو بی ایس این ایل حیدرآباد میں ملازم ہیں نے بتایا کہ شرت واسوی کالج آف انجینئرنگ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد چندسال قبل امریکہ گیاتھااوروہ وہاں ریسٹورنٹ میںپارٹ ٹائم کام کررہاتھا۔ بتایا گیاہے کہ نامعلوم افراد ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی اس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعہ کے بعدشرت کے دودوست وہاں سے فرار ہوگئے ۔ جبکہ شرت بھی بھاگنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس پر گولیاں چلائی گئیں ۔ اسے فوری زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا۔ ٹی وی چینل سے معلوم ہواکہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں شرت زخمی ہوگیا بعض کاکہناہے کہ وہ فوت ہوگیا۔

جواب چھوڑیں