ذاکر نائیک کی ‘ واپسی کے معاملہ میں مکمل تعاون کرنے بنگلہ دیش کا وعدہ

 وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے مشیربرائے سیاسی امور و قریبی رفیق حسین توفیق امام نے آج کہاہے کہ اُن کا ملک‘ متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ہندوستان کو واپسی کے بارے میں ہندوستان کی مساعی کی مکمل تائید کا وعدہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بنگلہ دیش‘ اِس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ اُن کی سرزمین کو‘ مخالف ہند عناصر استعمال کریں۔ امام یہاں بموضوع ’’ ہند۔ بنگلہ دیش: تاریخی اور عصری تناظر‘‘ لکچر دینے کے بعد ذاکر نائیک سے متعلق ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ذاکر نائیک بنگلہ دیش تک ہرگز رسائی نہیں پائیں گے اور بنگلہ دیش مذکورہ معاملہ میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ امام نے مزید کہاکہ ’’ ہم‘ ہندوستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ہماری حکومت‘ دہشت گردی کو برداشت نہ کرنے کی اپنی معلنہ پالیسی کی پابند ہے۔ ہمارے پڑوسیوں کے مخالف عناصر کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ بنگلہ دیش کی سرزمین کو استعمال کرے‘‘۔

جواب چھوڑیں