راہول گاندھی کی بھوٹانی وزیر اعظم سے ملاقات

 صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم بھوٹان شیرنگ توپگے سے یہاں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کیا کہ میں نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم بھوٹان شیرینگ توپگے سے ملاقات کی۔ ہماری بات چیت میں دونوں ملکوں کے مابین خصوصی تعلقات کے بشمول مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے مابین خیرسگالی اور ہم خیالی کو فروغ دینے کے مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن اپنے بھوٹانی ہم رتبہ سے ملاقات میں بات چیت کی تھی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی دورہ کنندہ بھوٹانی وزیر اعظم سے جمعرات کے دن ملاقات کی اور دنوں ملکوں کے باہمی تعاون کے مسائل کے علاو ہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کی تھی ۔ جاریہ سال دونوں ملک آپس میں سفارتی تعلقات کے قیام کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔ بھوٹانی وزیر اعظم صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں