ریاست بھرمیں شدیدبارش۔ایچوڑہ میں 14سنٹی میٹربارش ریکارڈ

 ریاست تلنگانہ کے بیشترعلاقوں میں شدید بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔ اتوار کے روز بھی بارش کی پیش قیاسی کے بعد عہدیداروں نے نشیبی علاقوں میں مقیم افراد کو چوکس کردیا ہے ۔ نشیبی علاقوںمیں رہنے والے افراد سے کہاگیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں محفوظ مقامات منتقل ہونے کیلئے تیار رہیں ۔ شہر حیدرآبادمیںبھی ہفتہ کو 11بجے دن سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شام کے وقت ہلکی تااوسط بارش شروع ہوئی جو تقریباً 9بجے شب تک جاری رہی ۔ اس بارش کے سبب سڑکوںپر پانی جمع ہوگیا۔ ٹریفک میںخلل پڑا۔ ضلع عادل آباد میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش ایچوڑہ میں 14سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ اندراویلی اور جیندمنڈلوں میں 13 سنٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے ۔ بارش سے پوچیرا اور کنٹالہ کے آبشارخوبصورت منظرپیش کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں